بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پاکستانی زرعی ماہرین پر مشتمل وفد آج چین روانہ ہوگا

وزیراعظم کے خصوصی استعداد کار بڑھانے کے پروگرام کے تحت ایک سو نوجوان پاکستانی زرعی ماہرین پر مشتمل وفد آج چین روانہ ہو گا، جہاں وہ ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تربیت حاصل کرے گا۔

اس منصوبے کا مقصد ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس کو چین کے ممتاز تعلیمی اداروں میں تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدید، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی چینی زرعی نظام سے سیکھ سکیں۔

وفد کی روانگی سے قبل وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تربیت کے لیے جانے والے نوجوانوں کو رخصت کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق عامر محی الدین نے نوجوان ماہرین کی دلچسپی اور جذبے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کے اس وژن کا عکاس ہے جس کے تحت پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بین الاقوامی تجربات کے ذریعے مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button