بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مون سون کی بارشوں سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے، گلیشیئر پگھل رہے ہیں، پی ڈی ایم اے

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کالاباغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔دریں اثنا دریائے راوی، چناب، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے گوادر میں مقامی ماہی گیروں کے مفادات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پانی اور بجلی کے منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جانا چاہیے۔

اشتہار
Back to top button