
قومی
پاکستان اور افغانستان کا علاقائی خوشحالی کے لیے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق
پاکستان اور افغانستان نے علاقائی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے مصروف عمل رہنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں بین علاقائی رابطوں کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا بھی شامل ہے۔یہ مفاہمت آج کابل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے اور تجارت، ٹرانزٹ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے مضبوط کوششوں پر زور دیا۔