بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسحاق ڈار یو اے پی ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے دستخط کی تقریب کیلئے کابل پہنچ گئے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبے کے لیے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر فریم ورک معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی شامل ہے، جس میں وزیر برائے ریلوے، افغانستان کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی، نمائندہ خصوصی اور سیکریٹری وزارت ریلوے بھی شریک ہیں۔

اشتہار
Back to top button