بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جہلم کے متاثرہ علاقوں دھوک بھیدار اور داراپور میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا ریسکیو آپریشن

 ملک بھر میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی اور ریسکیو کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور ضروری امدادی سامان پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ضلع جہلم کے متاثرہ علاقوں دھوک بھیدار اور داراپور میں پاک فوج کے اہلکاروں نے سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ متاثرین کو فوری طبی امداد، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ملک بھر میں امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد سے صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق، سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اشتہار
Back to top button