
قومی
گوادر میں ترقیاتی منصوبے معیشت کو مضبوط کریں گے: محمد جنید انور چوہدری
وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کا کہنا ہے کہ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی۔گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم کو ایک پوائنٹ 2 ملین گیلن یومیہ ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تیزی سے تکمیل پر سراہا اور ان کی کاوشوں پر تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تکمیل سے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق مقامی لوگوں کی شکایات کا ازالہ ہو گا۔قبل ازیں وفاقی وزیر نے کولڈ سٹوریج کی سہولت، یوریا فیکٹری، آبی ذخائر اور واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ سمیت اہم امور کا جائزہ لیا۔