بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت نے پیٹرول 5 روپے 36 پیسے اور ڈیزل 11 روپے 37 پیسے منہگا کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجےکے بعد سے ہوچکا ہے۔اضافے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 284 روپے 35 پیسے ہوگئی جبکہ فی لیٹر پیٹرول 272 روپے 15 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

اشتہار
Back to top button