
سائنس و ٹیکنالوجی
اے آئی کی تربیت سے تعلیمی اداروں اور صنعتوں کی استعدادکار میں اضافہ ممکن ہے:شزا فاطمہ
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان کی مصنوعی ذہانت کے شعبے کی ترقی کے سلسلے میں تذویراتی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کیلئے گوگل کی علاقائی اے آئی ڈویلپرز ایکوسسٹم اور کمیونٹیز ٹیموں سے ملاقات کی ہے۔
گوگل کی ٹیم نے خطے میں اپنے ڈویلپرز ایکو سسٹم کا ایک جائزہ پیش کرتے ہوئے گوگل ڈویلپرز گروپوں، کمیونٹی کی سطح پر مصنوعی ذہانت کے اقدامات اور تعلیم آباد جیسے اثرانگیز پلیٹ فارمز کے کردار کو اجاگر کیا۔
پالیسی بحث کے دوران وفاقی وزیر نے تین اہم شعبوں میںمصنوعی ذئانت کی تربیت پر حکومت کی تذویراتی توجہ پر زور دیا جس میں نظام تعلیم، فری لانسرز اور صنعتی جدت سمیت افرادی قوت کی ترقی شامل ہیں۔انہوں نے اے آئی سیکھو پروگرام ،SANDBOX ENVIROMENTSاور کلاؤڈ کریڈٹس جیسے ٹولز تک مجموعی رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔