
قومی
وفاقی حکومت کا عاشورہ کی مناسبت سے 9 اور 10محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
وفاقی حکومت نے عاشورہ کی مناسبت سے 9 اور 10محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام بمطابق 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (ہفتہ اور اتوار) کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کردی تھی۔