بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گزشتہ مالی سال میں وفاقی ٹیکس محصولات میں بیالیس فیصد اضافے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وزارت خزانہ کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایف بی آر کی ڈیجیٹائز یشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ گزشتہ مالی سال میں آٹھ سو پینسٹھ ارب روپے کے اضافی محصولات جمع کئے گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ نئے مالی سال میں محصولات اور دیگر معاشی اہداف کے حصول میں اسی طرح کی لگن کا مظاہرہ کرناچاہیے ۔شہبازشریف نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ نئے مالی سال میں محصولات اور دیگر معاشی اہداف کے حصول کیلئے مکمل تندہی سے کام کریں۔

محمد شہبازشریف نے ایف بی آر کوہدایت کی کہ محصولات جمع کرنے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران عوام سے عزت اور وقار سے پیش آیاجائے۔انہوں نے تاجر برادری اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ تمام حکومتی اداروں کو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ایف بی آر سے مکمل تعاون کرناچاہیے۔

اشتہار
Back to top button