
قومی
اسلا م آباد میں گھناؤنے جرائم میں 59فیصدکمی ہوئی ہے،طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران وفاقی دارالحکومت میں گھناؤنے جرائم میں59 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔آج (منگل) اسلام آباد میں انسپکٹر جنرل پولیس کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس دہشت گردی سے لے کر امن و امان کے امور انتہائی پیشہ وارانہ طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ کارپوریٹ ایگزیکٹو،مصنف اور ٹرینر فہیم سردار کے قتل میںملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔