
نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کا مقدمہ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد
اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کا مقدمہ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔اسرائیلی عدالت نے کہا کہ نیتن یاہو کے وکلاء مقدمہ ملتوی کرنے کا کوئی ٹھوس جواز پیش نہیں کر سکے۔واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حاضر اسرائیلی وزیراعظم کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ یہ سن کر حیران ہو گیا ہوں کہ اسرائیلی وزیراعظم پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور میں ایران جیسے دشمن سے لڑنے کے مشکل ترین لمحے سے گزرے۔ نیتن یاہو کے ٹرائل کا عمل فوری منسوخ کیا جائے، انہیں معافی دی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نیتن یاہو پر متعدد غیرمنصفانہ الزامات لگائے گئے ہیں تاکہ انہیں نقصان پہنچایا جائے، ایک ایسے شخص کے خلاف کارروائی جنہوں نے اتنا کچھ کیا، میرے لیے ناقابل تصور ہے۔