
بین الاقوامی
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے امریکا نے بنکر بسٹر بم استعمال کئے
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کےفردو جوہری سائٹ حملےمیں امریکی بی ٹو (B2) بمبار طیاروں 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے۔امریکی میڈیاکے مطابق امریکا نے دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملےمیں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے۔ واضح رہے اس سے قبل ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔