بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ایران کی جوابی کارروائی ، اسرائیل پر میزائل داغ دیئے، 23 افراد زخمی

ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل ایک بار پھر میزائل داغ دیے ، حملوں میں حیفہ اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں ایک ہلاک اور 23 افراد زخمی ہوئے۔

برطانوی روزنامہ ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل کے بڑے شہروں پر وسیع پیمانے پر میزائل حملہ کیا۔

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے مطابق ملک بھر میں ہنگامی الرٹس جاری کر دیے گئے ، اور شہریوں کو فوراً پناہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کی رپور ٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے جمعہ کے روز مقبوضہ علاقوں کے جنوب اور شمال میں فوجی اہداف پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی۔

آپریشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 17ویں مرحلے کے دوران ایرانی افواج نے اسرائیلی فوجی مراکز، صنعتی کمان و کنٹرول سینٹرز اور جاسوسی کے اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس جوابی کارروائی کے مرحلے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے، بھاری بھرکم میزائلوں کے ساتھ ساتھ جنگی اور خودکش ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسرائیل کی میگن ڈیوڈ آدوم (ایم ڈی اے ) ایمبولینس سروس کے مطابق کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے، جبکہ شمالی شہر کرمیئل میں ایک خاتون نے پناہ گاہ کے اندر دل کا دورہ پڑنے کے بعد دم توڑ دیا۔

تہران کی جوابی کارروائی میں میزائلوں نے اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کو شکست سے ہوئے تل ابیب میں کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

ٹیلی گراف کے مطابق تل ابیب سے موصولہ تصاویر میں متاثرہ علاقوں سے گہرے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ جنوبی نیگیو کے علاقے اور شمالی شہر حیفہ میں بھی میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button