بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

غریب طلبہ کو تعلیم کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم

اسلام آباد میں دانش سکولوں اوردانش یونیورسٹی کے قیام کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا کہ غریب طلبہ کو تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شہبازشریف نے ان منصوبوں کے تحت عالمی معیار کی ایک ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام دانش سکولوں میںجدید تعلیم کی ضروریات کے مطابق ای لائبریریز کے قیام’ سمارٹ بورڈز اور دیگر جدید سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

اشتہار
Back to top button