
بین الاقوامی
امریکا کا ایران کے جوہری ری ایکٹر کو بنکر بسٹر بم سے تباہ کرنے پر غور،
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی تنازع کی شدت میں فی الحال کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔آگے کیا ہوتا ہے اس بارے میں پیشگوئی کرنا تو ممکن نہیں مگر اسرائیل کی جانب سے امریکا پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اسے جی بی یو 57 بنکر بسٹر بم فراہم کیے جائیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری ری ایکٹر تباہ کرنے پر غور کررہے ہیں۔اخبار کے مطابق زیر زمین فردو جوہری ری ایکٹر تک امریکا کا 30 ہزار پاؤنڈ وزنی سب سے بڑا بنکر بسٹر بم ہی پہنچ سکتا ہے۔ْدفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ جی بی یو 57 صرف بی ٹو بمبار سے ہی گرایا جاسکتا ہے اور یہ دونوں صرف امریکا کے پاس ہیں۔