
بین الاقوامی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیل اور ایران پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے زور
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور اسرائیل پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے زور دیا ہے۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات اور نشانہ بنایا، جس کے بعد ایران نے تل ابیب پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تہران کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملوں کے بعد اب مزید کشیدگی نہیں ہونی چاہیے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ سب کچھ روکا جائے، امن اور سفارت کاری کو غالب آنا چاہیے۔