
بین الاقوامی
ایران کے مہر آباد ایئرپورٹ پر اسرائیل کا حملہ
اسرائیل نے ایران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر حملہ کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ایران کی جانب سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ کیا گیا ہے، چوتھے حملے میں کم از کم میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے عین وسط میں گرا تھا، اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن کی آوازیں گونج رہی ہیں، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، تہران کے وسط میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں، تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔