بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ہمارے شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، امریکا

امریکا نے خبر دار کیا ہے کہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے ۔ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

امریکا نے خبر دار کیا کہ  ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔امریکا نے کہا کہ ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا، امریکا کو اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکا حملوں میں ملوث نہیں۔

اشتہار
Back to top button