
بین الاقوامی
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی ماکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیتموں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برینٹ آئل کی نئی قیمت اب 74.46 ڈالر فی بیرل ہے جب کہ کروڈ آئل کی قیمت میں 5.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کروڈ آئل نئی قیمت اب 73.15 ڈالر فی بیرل ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسرائیل کی فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرزاور سائنسدان شہید ہوگئے۔