بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مودی کے دور اقتدار میں مظلوم کشمیریوں کی حراستی ہلاکتیں، گرفتاریاں اور تشدد معمول کا حصہ بن گئیں

مودی سرکار کا کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا گھنانا کھیل بدستور جاری ۔مودی کے دور اقتدار میں مظلوم کشمیریوں کی حراستی ہلاکتیں، گرفتاریاں اور تشدد معمول کا حصہ بن گئیں۔بھارتی جریدے “دی کاروان” کی رپورٹ کے مطابق؛ قابض بھارتی فورسز کے بے بنیاد مظالم کا شکار کشمیریوں میں “طالب لالی” بھی شامل ہے۔ طالب لالی بغیر کسی ثبوت کے 10 سال سے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار، مقدمہ تاحال تاخیر کا شکاربھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے عام کشمیری خاندانوں کو (Over Ground Worker) OGW فہرست میں شامل کرنا معمول بن چکا ہے۔

دی کاروان مودی سرکار نے OGW فہرست کا سہارا لے کر تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا، دی کاروان مقبوضہ کشمیر میں محض شک و شبے کی بنیاد پر کشمیری خاندان سے روزگار اور شناخت چھین لی جاتی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بغیر کسی عدالتی کارروائی یا تحقیقات کے کشمیریوں کے نام فہرست میں شامل کئے جاتے ہیں، دی کاروان مودی سرکار کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں کشمیری بلاجواز حراست میں ہیں۔دی کاروان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج گرفتار کشمیری نوجوانوں کے خاندانوں کو بھی ہراساں کرتی ہے۔ بھارتی فوج جعلی انکانٹرز میں شہید کئے جانے والے کشمیری نوجوانوں کی لاشیں تک لواحقین کو نہیں دیتی، دی کاروان مودی سرکار کے دور میں کشمیریوں کو جعلی مقدمات میں نظربند کرنا معمول کا حصہ بن چکا۔

کشمیریوں کی مزاحمت کو دبا نے کے لیے مودی سرکار اور بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری کشمیر میں جھوٹے انکانٹرز اور جعلی مقدمات پر متعدد بین الاقوامی اداروں کا تشویش کا اظہار مگر مودی کی مجرمانہ خاموشی برقرار ہے۔

اشتہار
Back to top button