
قومی
وزیراعظم شہباز شریف پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی حمایت پر آذربائیجان کے مشکور
وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ پاک بھارت تنازع میں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھائی چارے کے اس مثالی جذبے کی رہنمائی ہمارے لوگوں کے درمیان محبت اور پیار سے ملتی ہے، جن کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ آج لاچن کے خوبصورت اور پر سکون شہر میں اپنے پیارے بھائی صدر الہام علیوف سے ملاقات کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔