بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلح افواج، سی جے سی ایس سی اور سروسز چیفس کی یوم تکبیر کی سالگرہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد

پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے یوم تکبیر کی ستائیسویں سالگرہ کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق یوم تکبیر 1998ء میں اس تاریخی موقع کی یاد میں منایا جاتا ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی طاقت بن کر ابھرا اور اپنے دفاع اور خودمختاری کا حق استعمال کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں تذویراتی طاقت کا توازن بحال کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور پرامن بقاء کے لئے غیرمتزلزل جستجو کی آئینہ دار ہے۔

اشتہار
Back to top button