بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایکس سروس مین سوسائٹی کا مسلح افواج کو بھارت کیخلاف شاندار فتح پر خراج تحسین

پاکستان کی مسلح افواج کی ایکس سروس مین سوسائٹی نے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شاندار فتح حاصل کرنے پر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کے سابق فوجیوں کی تنظیم نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پوری پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل جرات کی علامت ہے۔

آج(منگل) کو راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے نمائندوں نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں عظیم فتح پر مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو تینوں مسلح افواج کی مثالی انداز میں قیادت کرنے پر سراہا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ افسران اور جوان مادروطن کے دفاع کیلئے ثابت قدمی سے مسلح افواج اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

اشتہار
Back to top button