
علاقائی
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب کا چارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد حسن نے سنبھال لیا
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب کا چارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد حسن نے سنبھال لیا۔ اس سے پہلے وہ اپنی خدمات ریسکیو 1122سرگودھا میں سرانجام دے رہے تھے۔ سال 2020 سے ریسکیو 1122خوشاب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرحافظ عبدالرشید اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ریسکیو رز سے دوران ِ خطاب ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر محمد حسن نے کہا کہ معیاری اور بلا تفرق ریسکیو سروسز کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھنے کیساتھ سیفر کمیونٹی میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہر خاص و عام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ریسکیو 1122کے ساتھ تعاون کو یقینی رکھتے ہوئے محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا اہم اور ذمہ دار شہری ہونے کا کردارادا کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں قیمتی جانو ں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔