
قومی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو تمام جاری تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہائیڈرولک کینوپیز کی تنصیب کو ایک منفرد اور تاریخی منصوبہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق خریداری کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔