
قومی
وزیراعظم آج ترکیے، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ترکیے، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔وزیراعظم دورے میں ان ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شہباز شریف بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔وزیراعظم آئندہ جمعرات اور جمعہ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیرز کے بارے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔