بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جرمنی ک شہر ہیمبرگ میں چاقو کے حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مرکزی اسٹیشن پر چاقو کے حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیمبرگ پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص نے مین ٹرین اسٹیشن پر کئی لوگوں کو چاقو سے زخمی کیا، بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص ایک 39 سالہ خاتون ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے ’تنہا ایسا کیا ہے‘۔

پولیس نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات مکمل رفتار سے چل رہی ہیں۔ہیمبرگ فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملے میں 12 افراد زخمی ہوئے، ان میں 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔تاہم، جرمن میڈیا نے رپورٹ کیا کہ شدید زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کم ہے۔جرمن ریل آپریٹر ڈوئچے بان نے ایکس پر کہا کہ اسٹیشن کے چار پلیٹ فارم بند کر دیے گئے ہیں۔

جرمنی حالیہ مہینوں میں متعدد پرتشدد حملوں سے لرز اٹھا ہے، اتوار کو بیلفیلڈ شہر میں ایک بار میں چاقو کے وار سے چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔حملے کی تفتیش وفاقی استغاثہ کے حوالے کر دی گئی تھی جب حملے کے مشتبہ شخص نے پولیس افسران کو بتایا تھا کہ حملہ آور انتہا پسندانہ عقائد رکھتا ہے۔

اشتہار
Back to top button