بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

جموں کشمیر ہرگز بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ جموں کشمیر کے لوگوں کا پیدائشی اور بنیادی حق خودارادیت کا مسئلہ ہے، پیر عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر ہرگز بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ جموں کشمیر کے لوگوں کا پیدائشی اور بنیادی حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور غیر جمہوری اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کی وجہ سے جنوبی ایشیا مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور خطے پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ جموں کشمیر کے حوالے سے اپنی پاس کر دہ قراردادوں پر عملدر آمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے حکومت پاکستان افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی اور انکی جدوجہد کی دینی، سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر مملکت خدا داد پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورے خطے یعنی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن وسلامتی اور استحکام صرف اور صرف بات چیت اور مفاہمت کے ذریعے ہی لایا جاسکتا ہے۔

اشتہار
Back to top button