بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

 ملک کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کر سکا، جن وردیوں کی توہین کی گئی انہی نوجوانوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، ملک کی اصل سیسہ پلائی دیوار نوجوان ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔مریم نواز نے کہا کہ بہکاوے میں آنے والے بچے آج جیلوں میں ہیں، کبھی اپنی دھرتی ماں کیخلاف قدم نہ اٹھانا، نوجوان فتنے اور فساد کا ایندھن بننے سے دور رہیں، ہمیں ڈیتھ سیل میں ڈالنے والے آج کہاں ہیں اور ہم کہاں ہیں۔

اشتہار
Back to top button