بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نورپورتھل، گورنمنٹ پرائمری سکول حامد والا میں بھی سولر سسٹم کا افتتاح

گورنمنٹ پرائمری سکول حامد والا میں بھی سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔

اس تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ عبدالطیف سمیت اساتذہ کرام، نمائندہ والدین ، معززین علاقہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ سولر سسٹم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سکول ہذا کے ہیڈماسٹر کلیم اللہ ملک اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے اسی طرح سے ٹیم ورک کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔ قبل ازیں مہمانان خصوصی ڈی ای او فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی او ظہیر عباس بھٹی کی ادارے میں آمد پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔

اشتہار
Back to top button