
ضلع خوشاب کی ایک اور قابل فخر بیٹی کا اعزاز، ضحی ٹوانہ کی سی ایس ایس کے امتحان میں دوسری پوزشن
ضلع خوشاب کی ایک اور قابل فخر بیٹی کا اعزاز، ضحی ٹوانہ کی سی ایس ایس کے امتحان میں دوسری پوزشن، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار۔
واضح رہے کہ خوشاب کی قابل فخر بیٹی ضحی ا ٹوانہ، فخر خوشاب، جناب پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ کی صاحبزادی ہیں. ضحی ٹوانہ نے علاقہ تھل کے سرمایہء افتخار، سی ایس پی اکیڈمی اسلام آباد کے ملک مرید حسین جسرا کی زیر نگرانی یہ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
دریں اثناء جناب پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ کا کہنا ہے کہ اللہ رب العالمین نے اپنے حبیب رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے میری نور نظر ضحیٰ ٹوانہ کو مقابلے کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا منفرد اعزاز عطا کیاہے۔ جس پر جہاں ہم سب اہلِ خانہ کا سر فخر سے بلند ہوا وہیں میں فرداً فرداً ان تمام خواتین و حضرات بالخصوص میرے بہن بھائی و دیگر قریبی رشتہ داروں، عزیزوں، مہربانوں، دوستوں، بزرگوں، رفقائے کار، ہمدردوں نے اندرون و بیرون ممالک سے جس محبت، شفقت، پیار اور دعاؤں سے نوازا ہے۔
ہماری اس کامیابی پر ٹیلیفون کالز ، پیغامات، ویڈیو کالز، اخباری بیانات، فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام، ٹک ٹاک اور یو ٹیوب کے ذریعے مبارکباد دی گئی ہے۔ ہم ان سب کے تہ دل سے بہت بہت شکرگزار ہیں۔ اللہ کریم ہماری خوشی میں شریک ہونے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔