بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اپنا اعزاز قوم، افواج پاکستان، سول وملٹری شہدا اور غازیوں کے نام کرتا ہوں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے اعتماد کے شکر گزار ہیں، انہوں نے خصوصی طور پر قوم کا بھی شکریہ ادا کیا۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں، یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کیے جانے کے بعد دونوں ممالک میں صورتحال کشیدہ ہوئی۔بعد ازاں، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔10 مئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔

 

اشتہار
Back to top button