
تجارت
ملکی معیشت کو استحکام دینے میں آئی ٹی کا بڑا کردار ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو استحکام دینے میں آئی ٹی کا بڑا کردار ہے، آئی ٹی سیکٹر سے رقوم کی ادائیگیوں میں توازن بہتر ہوا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سال قبل معیشت کو بڑے چیلنجز تھے، مہنگائی اور بیرونی کھاتے بڑے مسائل تھے.انہوں نے مزید کہا کہ اپریل میں مہنگائی 0.3 فیصد کئی دھائیوں میں کم ترین ہے، ہم نے ساری ادائیگیاں کی ہیں۔جمیل احمد کا کہنا تھا کہ قرض 2 ارب ڈالرز کم کیا ہے اور زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالرز بڑھائے، ورکرز ترسیلات میں 8 ارب ڈالرز کا اضافہ کیا ہے، اسٹیرنگ کمیٹی کے 450 اجلاس ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روایتی بینکوں کو اسلامی بینکاری پر منتقلی کا منصوبہ دے دیا ہے، افرادی قوت کی تربیت کی جا رہی ہے، اسلامک بینکاری کا قانونی فریم ورک مہیا کیا ہے۔