بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، ایڈووکیٹ ملک طاہررضا بگھور اور ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء

ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہررضا بگھور اور ایکس جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیاہے۔ جس پوری پاکستانی قوم پاک افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اس شاندار فتح پر عوامی جوش و خروش دیدنی ہے۔ پاکستان کی عظیم فتح کی خوشی میں ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں اور پاک فوج کے ساتھ بھرپورطریقے سے اظہاریکجہتی کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرت ناک جوابی کاروائی پر فخر ہے۔

الحمد اللہ دنیا نے جان لیاکہ پاک افواج ناقابل تسخیرجذبوں اور صلاحیتوں سے مزین ہے۔ ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور اور ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا اور قوم کو فتح سے نوازا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی قوم یکجا ہو کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی جنگ میں شاندار کامیابی پر پاک فوج اور قوم کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے چند گھنٹوں میں ایسی کاری ضربیں لگائیں ،بھارتی جنگی غرور خاک میں مل گیا۔ افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں مگر خود مختاری، سرحدوں او ر وقار کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

افواج پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوئی۔

اشتہار
Back to top button