
علاقائی
مرکز خوشاب ساؤتھ کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈیرہ عبد العلی شاہ میں این ایس بی فنڈ سے عمارت کی مکمل رینوویشن اور 7 کے وی کا سولر سسٹم نصب
بدل رہا ہے خوشاب – جگمگا رہے ہیں سکول!
اپنی مدد آپ، دیانت دار قیادت – نئی تعمیر، نیا سفر!
مرکز خوشاب ساؤتھ کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈیرہ عبد العلی شاہ بن گیا ضلع خوشاب کا پہلا ایلیمنٹری سکول جس نے بغیر کسی ڈونیشن، صرف این ایس بی فنڈ سے عمارت کی مکمل رینوویشن اور 7 کے وی کا سولر سسٹم نصب کر کے نئی تاریخ رقم کی۔
عوامی ،سماجی ،ادبی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے جملہ آفیسرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
سکول ہذا میں اس سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے موقع پر فیض الحسن ملک ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن خوشاب،
ملک قیصر عباس کھارا (لڈپٹی ڈی ای او خوشاب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی ،اے ای او خوشاب ساؤتھ راجہ عثمان حیدراور اے ای او کٹھہ ایسٹ حافظ محمد عاصم بھی موجودتھے۔