بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین ایک بچی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے جبکہ فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔

پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں ایک فریق کی بہن کی چند روز قبل موت ہوئی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو اس کے شوہر نے قتل کیا۔ مقتولہ کے سسرال والوں کے مطابق عائشہ نے شوہر سے معمولی تکرار پر خود کشی کی تھی۔6 افراد کے قتل کے واقعہ کی ایف آئی آر مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کر لی گئی، پولیس کے مطابق ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button