
قومی
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار چین کا تین روزہ دورہ کریں گے
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار چین کا تین روزہ دورہ کریں گے، دورے میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار 19 تا 21 مئی چین کا تین روزہ دورہ کریں گے، انہیں دورے کی دعوت چینی ہم منصب وانگ ای نے دی تھی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دورے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہو گی، جس میں جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان بااہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا اور پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط جاری ہیں، اور اسے دورے سے پاک چین تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی ۔