بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے: شزا فاطمہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر کوششوں سے پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔

اتوار کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ اور قیمتوں میں اضافے کا تناسب کافی کم ہوا ہے اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پاکستان چند سالوں میں آئی ٹی کے شعبے میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع کر رہا ہے۔

شزا  فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان نے 200 ملین موبائل صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ ہر موبائل صارف کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو۔

اشتہار
Back to top button