
جنوبی ایشیا کے پورے خطے میں امن وامان وسلامتی تعلیم و ترقی اور خوشحالی کیلئے تنازعہ جموں کشمیر کا حل ناگزیر ہے، عبدالصمد انقلابی
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزاد جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے پورے خطے میں امن وامان وسلامتی تعلیم و ترقی اور خوشحالی کیلئے تنازعہ جموں کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر مکمل طور پر ایک دینی، سیاسی، سماجی اور انسانی مسئلہ ہے، جو ایک کروڑ تیس لاکھ لوگوں کا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت کا مسئلہ ہے، جسے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ ایک دیرپا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی سے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جموں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اس پیشکش سے فائدہ اٹھائیں اور پورے جنوبی ایشیا کے خطے میں امن وامن وسلامتی تعلیم وترقی اور بہترین مفاد کے لیے جموں کشمیر کے بنیادی تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کے عین مطابق ہمیشہ کے لیے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے مکمل آزادی برائے اسلام تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے جموں کشمیر کے عوام شدید مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں اور وہ اس مسئلے کا فوری اور دیرپا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں کشمیر نے ہی حال ہی میں دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیلا اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ پیر عبدالصمد انقلابی نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی پر مستقل طور پر عمل پیرا رہتے ہوئے تنازعہ جموں کشمیر کے پر امن حل کیلئے اقدامات کریں تاکہ نہ صرف جموں کشمیر کے لوگون کی مشکلات ختم ہوں بلکہ یہ پورا خطہ پائیدار امن وسلامی تعلم و وترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر عالمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ جموں کشمیر کے لوگوں کے جائز دینی، سیاسی اور سماجی حقوق سے متعلق وعدوں کی خلاف ورزی پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں کشمیر کو ایک بڑی جیل خانہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے بیگناہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل اور کالے قوانین کے تحت گرفتاری روز کا معمول ہے۔ پیر عبدالصمد انقلابی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے تمام رہنماﺅں اور تمام کارکنوں کی مسلسل نظر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور پامالیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے اور تنازعہ جموں کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔