
بین الاقوامی
بیجنگ نے زنگنان کے مقامات کوچینی نام دینے کے اقدام کواپنی خودمختاری قراردیا
چین کی حکومت نے زنگنان کے مقامات کو چینی نام دینے کے اقدام کو اپنی خودمختاری قرار دے دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے اور ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارا داخلی معاملہ ہے۔بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے، جبکہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد چین کی جانب سے زنگنان پر دو ٹوک مؤقف بھارتی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے خطے کے ہر ملک کے ساتھ تنازعہ پیدا کرکے ثابت کیا ہے کہ بھارت خطے کے امن کا دشمن ہے۔