بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جنگ بندی کیلئے بھارت امریکا کے پاس گیا تھا، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی کے سینیئر صحافی سدھارتھ ورادا راجن نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سدھارت ورادا راجن نے کہا ہے کہ نریندرمودی لوگوں کو گمراہ کرنےمیں ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جیسے وہ پاکستان پرالزام دے رہے ہیں کہ جنگ رکوانے کےلیے پاکستان بھاگا بھاگا امریکا کے پاس گیا، جبکہ حقیقت میں بھارت نے ایسا کیا تھا۔

صحافی کےمطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان سمجھتا ہےکہ اس نے مسئلہ کشمیرکو دوبارہ زندہ کردیا ہے جسے امریکا بھِی سپورٹ کررہا ہے۔اسی طرح بھارتی صحافی نے اپنی فوج کو ہونے والے ناقابل تلافی نقصان کا ذکر کرتےہوئے لکھا ہے کہ مودی کو اچھی طرح معلوم تھا کہ مسئلے کا جنگی حل نہیں ہے لیکن اس کےباجود انہوں نے یہ راستہ اختیار کیا۔

اشتہار
Back to top button