بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر کی ملاقات،  پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور عادل الجبیر کی ملاقات کے دوران موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاکستان آمد سے قبل سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھارت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی۔ وہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کیلئے آئے ہیں۔

قبل ازیں سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اپنے بیان میں سعودی عرب نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کریں۔

اشتہار
Back to top button