
تعلیم
پنجاب میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے دو روز بند رہیں گے
پنجاب بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جن میں اسکولز،کالجز اور یونیورسٹیز شامل ہیں۔ 11 مئی تک بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا تدریسی عمل بارہ مئی کو معمول کے مطابق شروع ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔