بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

 آزادکشمیر کے جملہ اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری

بھارت کی جانب سے آزادکشمیر پرمیزائل حملوں کے بعد حکومت کے فیصلوں کی روشنی میں محکمہ تعلیم نے آزادکشمیر کے جملہ اضلاع میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

بدھ کے روز دارالحکومت میں تمام سکولز،کالجز اور یونی ورسٹی بند رہے جبکہ دینی مدارس پہلے ہی دس روز کی تعطیلات کرچکے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق فل وقت تعلیمی ادارے کچھ دن کیلئے بند رکھے جائیں گے اس دوران جتنے بھی امتحانات اور ضمنی امتحانات ہورہے تھے پرچے منسوخ کر کے آئندہ تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

اشتہار
Back to top button