بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کی آڑ میں اسلامی تحریکِ آزادی جموں کشمیر اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش

ترجمان اعلیٰ دختران ملت اسلامیہ جموں کشمیر

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے شعبہ خواتین دختران ملت اسلامیہ جموں کشمیر کی ناظم اعلیٰ محترمہ ڈاکٹر انشرہ انقلابی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی، تو جموں کشمیر کے عوام اپنے پاکستانی بھائیوں اور پاکستانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

دختران ملت اسلامیہ جموں کشمیر کی ناظم اعلیٰ نے افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی جانب سے مسئلہ جموں کشمیر پر اپنے اصولی اور دوٹوک موقف اختیار کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

دختران ملت اسلامیہ جموں کشمیر کی ناظم اعلیٰ نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا واضح اور غیر متزلزل موقف جموں کشمیر کے لوگوں کے حوصلے کو مزید بلند کرے گا اور انہیں اپنی جدوجہد آزادی برائے اسلام جاری رکھنے کے لیے ایک نئی توانائی فراہم کرے گا۔

دختران ملت اسلامیہ جموں کشمیر کی ناظم اعلیٰ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام مملکت خدا داد پاکستان کے ساتھ اپنے لازوال رشتے کو کسی بھی صورت میں کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

دختران ملت اسلامیہ جموں کشمیر کی ناظم اعلیٰ نے کہا ہے کہ اسلامی تحریکِ آزادی جموں کشمیر درحقیقت پاکستان کی بقا کی جنگ لڈ رہی ہے، اور جموں کشمیر کے عوام اس مقدس مشن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

دختران ملت اسلامیہ جموں کشمیر کی ناظم اعلیٰ نے عالمی برادری اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی مظالم کا سنجیدہ نوٹس لے اور جموں کشمیر کے لوگوں کو ان کا اپنا پیدائشی اور بنیادی حق حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

دختران ملت اسلامیہ جموں کشمیر کی ناظم اعلیٰ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ جموں کشمیر کے عوام اپنے پاکستانی بھائیوں اور پاکستانی عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور اپنی آزادی برائے اسلام کے حصول تک جدوجہد جاری وساری رکھیں گے۔
(ان شاء اللہ تعالیٰ)

اشتہار
Back to top button