
بھارت میں نریندرا مودی کی حکومت بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کر کے جموں کشمیر کو فلسطین کی طرح بکھیرنے کی سازش کررہا ہے
ترجمان اعلیٰ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے میڈیا کے نام جاری کیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019ء کے بدترین اقدامات کے بعد جموں کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ہر سازشی منصوبے جاری وساری ہیں جہاں جموں کشمیر کے مسلم تشخص کو بگاڑنے کے لیے مسلسل بھارتی لوگوں کو ڈومیسائل کو اجرہ کیئے جا رہے ہیں۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارت کے تیس کروڑ مسلمانوں کو بے دست و پا کرنے کیلئے انتہائی ظالمانہ وقف ترمیمی قانون بھی جبراً نافذ کیا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ اراضی جس میں مسجدیں ، مدارس ، خانقاہیں اور قبرستان ہیں مسلمانوں سے چھین لے جانے کے اقدامات کیئے جارہے ہیں۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں کشمیر کے عوام سے پہلے بھی سب کچھ چھین چکی ہے متنازعہ وقف ترمیمی قانون نافذ ہونے کی وجہ سے جموں کشمیر کے عوام کے پاس کچھ بھی نہیں بچے گا۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارت اور جموں کشمیر کے تمام امام و خطیب حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ المبارک کے دن یعنی 25 اپریل 2025ء کو بھارتی کی نریندرا مودی حکومت کے ان سامراجی اقدامات کیخلاف اپنا احتجاج درج کریں تاکہ اقوام عالم کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ بھارت اور جموں کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ کتنا ظلم وجبر ہو رہا ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں لاکھوں لوگوں کے شہری، دینی، سیاسی، سماجی، اخلاقی اور بنیادی انسانی حقوق بھارتی حکومت کی طاقت اور بندوق کی نوک پر چھینے جا رہے ہیں، کالے قوانین کے تحت جموں کشمیر کے لوگوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے نریندرا مودی کی بھارتی حکومت غاصب اسرائیل کی طرح جموں کشمیر کی ریاستی اور شہری زمینوں پر قبضے جما رہا ہے، لوگوں کی جائیدادوں کو مسمار یا ضبط کیا جا رہا ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے امیر پیر عبداالصمد۔انقلابی نے ریاست جموں کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی ان مکروہ سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں۔ انہوں نے آر پار اور دنیا بھر میں جموں کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر اور اسبتداد کے خلاف جاری مزاحمت کا حصہ بنیں۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کو آگے بڑ کر مسئلہ جموں کشمیر کے پر امن پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی تمام تر استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود انکی مزاحمت جاری وساری ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارت کے مختلف جیلوں میں مقید کل جماعتی حُریت کانفرنس کے رہنماؤں اور کارکنوں کے صبر اور حوصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی لازوال اور انتھک جدوجہد کے نتیجے میں جموں کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہو کر رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی آزادی برائے اسلام تک ہماری جدوجہد جاری وساری رہے گی۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے پہلگام کے دل دوز وقعہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو عالمی سطح پر تحقیقات ہونا چائے تاکہ جموں کشمیر کی اسلامی تحریک آزادی کو اقوام عالم میں غلط رنگ نہ دیا جائے اور غلط استعمال کرنے والے افراد کو بتایا جائےکہ یہ اسلامی تحریک آزادی کسی کی باپ کی جاگیر نہیں ہے۔ پہلگام فائرنگ بالکل سکھوں کا چھٹی سنگھ پورہ قتل عام جیسا واقعہ ہے۔ مقصد کشمیر کی آزادی کی تحریک کو بدنام کرنا ہے۔ ہم بھارت کے اس فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہیں