بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صہیونی بربریت نے انسانیت کو شرمسار کردیا،طاہر محمود راجہ

 سینئر قانون دان طاہر محمود راجہ اور ینگ لائیر راجہ اویس کورال نے کہا ہے کہ شوال کے پہلے عشرے میں اسرائیل کی وحشت ناک بمباری نے 6 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا” غزہ آخری سانسیں لے رہا ہے” ڈائریکٹر ہیلتھ غزہ ڈاکٹر منیر البرش کے دل چیرنے والے کلمات کی گونج اب تک محسوس کی جارہی ہے۔ انہوںنے عرب لیگ ،آو آئی سی اور بااثر مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اسرائیل کے خونیں قدم روکیں ، مبادا کہ ظالم،جابر اور سفاک صہیونی شام’ لیبیا’ اردن اور عراق کے بعد ایک نئی مسلم ریاست کو تختہ مشق بنالیں۔

فلسطین یکجہتی کانفرنس سے خطاب میں اویس کورال اور طاہر محمود راجہ نے بتایا کہ ویڈیوز دیکھتے ہوئے دل خون کے آنسو رونے لگتا ہے، تصویریں کلیجہ چیر کر رکھ دیتی ہیں؟ یہ لمحے قیامت کے ہیں، ان کی ہولناکی کے سامنے ہیروشیما افسانہ ہے اور ہٹلر کا ظلم کسی کے دماغ کی اپج سب جھوٹ دکھائی دیتا ہے۔ وہ مہذب ممالک جو کتے کی موت پر آسمان سر پر اٹھا لیتے تھے آج غذا میں معصوم بچوں کے چیتھڑے اڑ رہے ہیں اور ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ مزید بتایا کہ 1258 میں جب تاتاریوں نے بغداد پر حملہ کر کے لاکھوں مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جس کا نتیجہ سقوط بغداد کی صورت میں نکلا ،آج غزہ کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے۔ عالم نزاع میں جس طرح قریب الموت شخص کے پاس تلاوت کی جاتی ہے، اسی طرز پر ہمیں فجر کی نماز کے بعد قنوت نازلہ پڑھ لینی چاہیے۔ قنوتِ نازلہ ایک خاص دعا ہے جو مسلمانوں پر کسی بڑی مصیبت، جنگ، یا عمومی پریشانی کے وقت نمازِ فجر میں رکوع کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ اس دعا کا مقصد خدا سے مدد طلب کرنا، دشمنوں پر غلبہ حاصل کرناہے،

اشتہار
Back to top button