
قومی
امریکہ کا پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
امریکہ نے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ مفاہمت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور امریکی کانگریس کے وفد کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران طے پائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ نئی جغرافیائی سیاست کی حقیقتوں میں زمینی حقائق، باہمی اعتماد اور ترقی پر مرکوز شراکت داری پر مبنی پاک امریکہ تعلقات میں ایک نیا توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی وفد نے سرمایہ کاری کے مواقع کو کھولنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔