
قومی
وزیراعظم بیلا روس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم عزت مآب الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ عزت مآب میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے دوران صدر سے اہم ملاقات ہوئی جبکہ دورے کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کئے گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ بیلا روس کو اہم اور کامیاب دورہ قرار دیا ہے۔